مشکوٰۃ المصابیح - حضرت عثمان کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 4136
عن عائشة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف . رواه البخاري ورواه مسلم عن أبي هريرة
حضرت ام حبیبہ ؓ
حضرت ام حبیبہ ؓ ان کا اصل نام رملہ تھا ابوسفیان بن صخر کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نام صفیہ بنت ابوالعاص تھا جو حضرت عثمان بن عفان ؓ کی پھوپھی ہیں ان کے پہلے شوہر عبیداللہ بن جحش کے انتقال کے بعد جو حبشہ جا کر عیسائی ہوگیا تھا اور بحالت ارتداد وہیں فوت ہوا حبشہ کے بادشاہ نجاشی نے ٦ ھ میں ان کا نکاح آنحضرت ﷺ سے کیا ان کا انتقال ٤٤ ھ میں مدینہ منورہ میں ہوا۔
Top