مشکوٰۃ المصابیح - قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی - حدیث نمبر 5426
اس بات کا بیان کہ قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی
اس باب میں جو احادیث منقول ہوں گی ان سے یہ واضح ہوگا کہ جب قیامت آنے کو ہوگی تو دنیا میں جتنے بھی نیک لوگ ہوں گے وہ سب مرجائیں گے، صرف بدکار باقی رہیں گے اور پھر انہی پر قیامت قائم ہوگی، لہٰذا جب تک اس دنیا میں نیک لوگوں کا وجود رہے گا قیامت قائم نہیں ہوگی! جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا عہد ختم ہوجانے کے بعد ایک خوشبودار ہوا چلے گی جس سے تمام مسلمان ومؤمنین مرجائیں گے اور دنیا میں صرف بدکار باقی رہ جائیں گے گدھوں کی طرح آپس میں اختلاط کریں گے اور پھر انہی بدکاروں پر قیامت قائم ہوگی۔
Top