صحیح مسلم - آداب کا بیان - حدیث نمبر 5603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَی عَنْ أَنْ يُسَمَّی بِيَعْلَی وَبِبَرَکَةَ وَبِأَفْلَحَ وَبِيَسَارٍ وَبِنَافِعٍ وَبِنَحْوِ ذَلِکَ ثُمَّ رَأَيْتُهُ سَکَتَ بَعْدُ عَنْهَا فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ ذَلِکَ ثُمَّ أَرَادَ عُمَرُ أَنْ يَنْهَی عَنْ ذَلِکَ ثُمَّ تَرَکَهُ
برے نام رکھنے کی کراہت کے بیان میں
محمد بن احمد بن ابی خلف روح ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے یعلی، برکت، افلح، یسار اور نافع وغیرہ نام رکھنے سے منع فرمانے کا ارادہ فرمایا پھر میں نے دیکھا کہ اس کے بعد آپ ﷺ اس سے خاموش ہوگئے اور اس بارے میں کچھ نہ فرمایا پھر رسول اللہ ﷺ انتقال فرما گئے اور اس سے منع نہ فرمایا پھر حضرت عمر ؓ نے اس سے منع کرنے کا ارادہ کیا لیکن یونہی رہنے دیا۔
Top