برے نام رکھنے کی کراہت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، ابوکریب، ابواسامہ، ولید بن کثیر، محمد بن عمرو بن عطاء، حضرت زینب بنت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ میرا نام برہ تھا رسول اللہ ﷺ نے میرا نام زینب رکھ دیا۔ آپ ﷺ کے پاس (نکاح میں) زینب بنت جحش ؓ آئیں ان کا نام بھی برہ تھا تو آپ ﷺ نے اس کا نام زینب رکھ دیا۔