شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، زکریا، اسرائیل عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ بن عبدالرحمن ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سنا فرماتے تھے سب سے سچا کلمہ جسے شاعر کہتا ہے وہ لبید کا یہ کلمہ ہے آگاہ رہو اللہ کے سوا سب چیزیں فانی ہیں اور آپ ﷺ نے اس پر اضافہ نہیں فرمایا۔