لوگ قریش کے تابع ہیں اور خلافت قریش میں ہونے کے بیان میں
ہداب بن خالد ازدی، حماد بن سلمہ، سماک بن حرب، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اسلام بارہ خلفاء کے پورے ہونے تک غالب رہے گا پھر آپ ﷺ نے ایسا کلمہ ارشاد فرمایا جسے میں نہ سمجھ سکا تو میں نے اپنے باپ سے کہا آپ ﷺ نے کیا فرمایا انہوں نے کہا سب خلفاء قریش سے ہوں گے۔