اس بات کے بیان میں کہ انصار اور حضرت علی ؓ سے محبت ایمان اور ان سے بغض نفاق کی علامات میں سے ہے
قتیبہ بن سعید، یعقوب ابن عبدالرحمن قاری، سہیل، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایسا آدمی انصار سے بغض نہیں رکھے گا جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو۔