سب سے افضل عمل اللہ پر ایمان لانے کے بیان میں
محمد بن ابی عمر مکی، مروان بن معاویہ فزاری، ابویعفور، ولید بن عیزار، ابی عمرو شیبانی، عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺ کون سے اعمال جنت کے قریب کرنے والے ہیں؟ (جنت میں پہنچانے والے) آپ ﷺ نے فرمایا نماز اپنے وقت پر پڑھنا، میں نے عرض کیا اس کے بعد؟ اے اللہ کے نبی ﷺ! آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔