جنازہ پر تکبیرات کہنے کے بیان میں
محمد بن عبید الغبری، حماد، ایوب، ابوالزبیر، جابر بن عبداللہ، یحییٰ بن ابوب، ابن علیہ، ایوب، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارا بھائی فوت ہوچکا ہے کھڑے ہوجاؤ اور اس پر نماز پڑھو ہم کھڑے ہوئے اور ہم نے دو صفیں بنائیں۔