محرم جب انتقال کر جائے تو کیا کیا جائے ؟
محمد بن صباح، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی احرام کی حالت میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا وہ اپنی اونٹنی سے گرا اور مرگیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اسے بیری کے پتوں کے پانی میں غسل دو اور اسے ان ہی کپڑوں میں کفن دو اور اسے خوشبو نہ لگاؤ اور اس کا سر نہ ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن بال جمے ہوئے ہونے کی حالت میں اٹھے گا۔