سنن ابو داؤد - - حدیث نمبر 2999
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ حَفْصَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِکَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ
اس بات کے بیان میں کہ قارن اس وقت احرام کھولے جس وقت کہ مفرد بالحج احرام کھولتا ہے۔
یحییٰ بن یحیی، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت حفصہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ عرض کرتی ہیں اے اللہ کے رسول ﷺ کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنے عمرہ سے حلال ہوگئے اور آپ ﷺ اپنے عمرہ سے حلال نہیں ہوئے آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کے بالوں کو جمایا ہے اور اپنی قربانی کو قلادہ ڈالا ہے تو میں حلال نہیں ہوں گا جب تک کہ قربانی نہ کرلوں۔
Hafsa (Allah be pleased with her), the wife of Allahs Apostle ﷺ , said: Messenger of Allah. what about people who have put off Ihram whereas you have not put it off after your Umrah? He said: I have stuck my hair and have driven my sacrificial animal, and would not, therefore, put off Ihram until I have sacrificed the animal.
Top