صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3212
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ هَدِيَّةٌ فَقَالَ وَإِنْ
شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، مسعر، بکیر بن اخنس، حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس سے کوئی قربانی کا اونٹ یا قربانی کا جانور کے لے گزرا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا سوار ہوجا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے یا کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے آپ ﷺ نے فرمایا اگرچہ قربانی کا جانور ہے سوار ہوجا۔
Top