شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
سلمہ بن شبیب، حسن بن اعین، معقل، حضرت ابوزبیر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے قربانی کے جانور کی سواریوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں دستور کے مطابق شدید مجبوری کی حالت میں جب تک کہ دوسری سواری نہ ملے سوار ہوجاؤ۔