صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3219
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي کُلِّ وَجْهٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّی يَکُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ قَالَ زُهَيْرٌ يَنْصَرِفُونَ کُلَّ وَجْهٍ وَلَمْ يَقُلْ فِي
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
سعید بن منصور، زہیر بن حرب، سفیان، سلیمان، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ لوگ ہر ایک راستے سے واپس پھر جایا کرتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی واپس نہ جائے جب تک کہ آخر میں بھی بیت اللہ کا طواف نہ کرلے زہیر کی روایت میں فی کا لفظ نہیں۔
Top