صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3239
و حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فِي عُمْرَتِهِ قَالَ لَا
حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبة اللہ میں داخلے اور اس میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
سریج بن یونس، ہشیم، اسماعیل بن ابی خالد، عبداللہ بن ابی اوفی، حضرت اسماعیل بن خالد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے صحابی رسول اللہ ﷺ حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے عرض کیا کہ کیا نبی ﷺ اپنی عمر مبارک میں بیت اللہ میں داخل ہوئے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔
Top