آپ ﷺ کی قبر مبارک اور آپ ﷺ کے منبر کی درمیانی جگہ ریاض الجنہ اور آپ ﷺ کے منبر والی جگہ کی فضیلت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، عبداللہ بن ابی بکر، عباد بن تمیم، حضرت عبداللہ بن زید مازنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کا جو حصہ ہے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔