تین مسجدوں کی فضیلت کے بیان میں
ہارون بن سعید، ابن وہب، عبدالحمید بن جعفر، عمران بن ابی انس، سلیمان، حضرت ابوہریرہ ؓ خبر دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سفر کیا جائے تین مسجدوں کی طرف کعبہ کی مسجد اور میری مسجد (مسجد نبوی) اور مسجد ایلیا (مسجد اقصی)۔