صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3396
و حَدَّثَنَاه ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْتِي قُبَائً يَعْنِي کُلَّ سَبْتٍ کَانَ يَأْتِيهِ رَاکِبًا وَمَاشِيًا قَالَ ابْنُ دِينَارٍ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں
ابن ابی عمر سفیان، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر ہفتہ قباء کی مسجد میں تشریف لاتے آپ ﷺ سواری پر بھی تشریف لے جاتے تھے اور پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے ابن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
Top