صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 715
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ وَسَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ قَالَ سَهْلٌ حَدَّثَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ مُسَافِعِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَغْتَسِلُ الْمَرْأَةُ إِذَا احْتَلَمَتْ وَأَبْصَرَتْ الْمَائَ فَقَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ تَرِبَتْ يَدَاکِ وَأُلَّتْ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعِيهَا وَهَلْ يَکُونُ الشَّبَهُ إِلَّا مِنْ قِبَلِ ذَلِکِ إِذَا عَلَا مَاؤُهَا مَائَ الرَّجُلِ أَشْبَهَ الْوَلَدُ أَخْوَالَهُ وَإِذَا عَلَا مَائُ الرَّجُلِ مَائَهَا أَشْبَهَ أَعْمَامَهُ
منی عورت سے نکلنے پر غسل کے وجوب کے بیان میں
ابراہیم بن موسیٰ رازی، سہیل بن عثمان، ابوکریب، ابن ابی زائدہ، مصعب بن شیبہ، مسافع، عبداللہ بن عروہ بن زبیر، عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کیا عورت کو جب احتلام ہوجائے اور وہ پانی دیکھے تو اس پر غسل فرض ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا ہاں عائشہ ؓ نے اس سے کہا تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں اور زخمی کئے جائیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس کو چھوڑ دے اگر عورت کا نطفہ غالب آجاتا ہے مرد کے نطفہ سے تو بچہ اپنے ننھیال کے مشابہ ہوجاتا ہے اور جب مرد کا نطفہ اس کے نطفہ کے اوپر آجائے تو بچہ اپنے ددھیال کے مشابہ ہوجاتا ہے۔
Top