سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالوہاب ثقفی، جعفر، جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ غسل جنابت فرماتے تو اپنے سر پر پانی کے تین چلو ڈالتے حسن بن محمد ؓ نے کہا میرے بال تو زیادہ ہیں تو جابر ؓ کہتے ہیں میں نے کہا اے بھتیجے رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک تیرے بالوں سے زیادہ اور بہت پاکیزہ تھے۔