صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 755
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ قَالَ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ لَمْ يَذْکُرْ ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ وَلَکِنَّهُ شَيْئٌ فَعَلَتْهُ هِيَ و قَالَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ ابْنَةُ جَحْشٍ وَلَمْ يَذْکُرْ أُمَّ حَبِيبَةَ
مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے فتوی طلب کیا کہ مجھے استحاضہ ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ رگ کا خون ہے، غسل کر پھر نماز ادا کر، تو وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھی، لیث نے کہا کہ ابن شہاب نے نہیں ذکر کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کو ہر نماز کے وقت غسل کرنے کا حکم فرمایا بلکہ اس نے خود ایسا کیا ابن رمح کی روایت میں بنت جحش کا ذکر ہے ام حبیبہ ؓ کا نام نہیں ہے۔
Top