آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ ٹوٹنے کے بیان میں
احمد بن عیسی، ابن وہب، عمرو بن حارث، ابن شہاب، جعفر، عمرو بن امیہ ضمری ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بکری کی دستی سے چھری کے ساتھ گوشت کھاتے ہوئے دیکھا آپ ﷺ کو نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور چھری رکھ دی اور دوبارہ وضو کئے بغیر نماز ادا فرمائی۔