آنے والے تاجروں سے ملنے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ابی زائدہ، ابن مثنی، یحییٰ ابن سعید، ابن نمیر، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تاجروں سے ملاقات کرنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ شہر پہنچ جائیں۔ باقیوں نے یہ بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے آگے جا کر ملاقات کرنے سے منع فرمایا۔