قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن رافع، عبد بن حمید، ابن رافع، عبدالرزاق، معمر، ابن طاو س، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی غلہ خریدے تو اس کو قبصہ سے پہلے فروخت نہ کرے۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ میں ہر چیز کو غلہ کے حکم کی طرح ہی سمجھتا ہوں۔