زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، ابن وہب، عمرو، ابن حارث، عبداللہ بن ابی سلمہ، نعمان بن ابی عیاش، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا حضرت بکیر نے کہا کہ مجھے حضرت نافع ؓ نے بیان کیا کہ اس نے ابن عمر ؓ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ ہم اپنی زمینوں کو کرایہ پر دیتے تھے پھر ہم نے جب رافع بن خدیج ؓ کی حدیث سنی تو اسے چھوڑ دیا۔