مزارعت اور مواجرہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، عبدالواحد بن زیاد، ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، حضرت عبداللہ بن سائب ؓ سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن معقل ؓ سے مزارعت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے ثابت بن ضحاک ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے مزارعت سے منع فرمایا ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے اس سے منع کیا اور کہتے ہیں کہ ابن معقل سے میں نے پوچھا عبداللہ کا نام نہیں لیا۔