دنیا کی بہتریں متاع نیک بیوی کا ہونا کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر ہمدانی، عبداللہ بن یزید، شرحبیل بن شریک، ابا عبدالرحمن حبلی، حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دنیا متاع یعنی سامان ہے اور دنیا کا بہترین مال ومتاع نیک بیوی ہے۔