صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2717
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا هَلْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا مَعْلُومًا سِوَی رَمَضَانَ قَالَتْ وَاللَّهِ إِنْ صَامَ شَهْرًا مَعْلُومًا سِوَی رَمَضَانَ حَتَّی مَضَی لِوَجْهِهِ وَلَا أَفْطَرَهُ حَتَّی يُصِيبَ مِنْهُ
رمضان کے علاوہ دوسر مہینوں میں نبی ﷺ کے روزوں اور ان کے استحباب کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع، سعید جریری، حضرت عبداللہ بن شقیق ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے عرض کیا کہ کیا نبی ﷺ نے رمضان کے علاوہ کسی اور مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھے ہیں؟ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا اللہ کی قسم! رمضان کے علاوہ کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے نہیں رکھے اور نہ ہی کوئی ایسا مہینہ گذرا ہے کہ جس میں آپ ﷺ نے بالکل روزے نہ رکھے ہوں یہاں تک کہ آپ ﷺ رحلت فرماگئے۔
Top