صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2718
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا کَهْمَسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا کُلَّهُ قَالَتْ مَا عَلِمْتُهُ صَامَ شَهْرًا کُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ وَلَا أَفْطَرَهُ کُلَّهُ حَتَّی يَصُومَ مِنْهُ حَتَّی مَضَی لِسَبِيلِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رمضان کے علاوہ دوسر مہینوں میں نبی ﷺ کے روزوں اور ان کے استحباب کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، کہمس، حضرت عبداللہ بن شقیق ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے عرض کیا کہ کیا نبی ﷺ نے پورا مہینہ روزے رکھے ہیں؟ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نہیں جانتی کہ آپ ﷺ نے رمضان کے علاوہ کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھے ہوں اور نہ ہی کسی مہینہ میں روزے چھوڑے ہوں آپ ﷺ ہر مہینے کچھ نہ کچھ روزے رکھتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ اس دار فانی سے گزر گئے۔
Top