لیلة القدر کی فضلیت اور اس کی تلاش کے اوقات کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، وکیع، ہشام، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا لیلہ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو ابن نمیر نے کہا " الْتَمِسُوا " وکیع نے کہا " تَحَرَّوْا "