صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5714
حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرِضَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ نَفَثَ عَلَيْهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ فَلَمَّا مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَعَلْتُ أَنْفُثُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُهُ بِيَدِ نَفْسِهِ لِأَنَّهَا کَانَتْ أَعْظَمَ بَرَکَةً مِنْ يَدِي وَفِي رِوَايَةِ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ بِمُعَوِّذَاتٍ
مریض کو دم کرنے کے بیان میں
سریج بن یونس یحییٰ بن ایوب عباد بن ہشام بن عروہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ کے گھر والوں میں سے جب کوئی بیمار ہوجاتا تو آپ ﷺ الفَلَق اور النّاس پڑھ کر اس پر پھونک مارتے یعنی دم کرتے تھے جب آپ ﷺ اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوگئی تو میں نے آپ ﷺ کو دم کرنا چاہا اور آپ ﷺ کے ہاتھ کو ہی آپ ﷺ پر پھیرنا شروع کیا کیونکہ آپ ﷺ کا ہاتھ میرے ہاتھ سے زیادہ بابرکت تھا۔
Top