صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5757
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّهَا كَانَتْ تُؤْتَى بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوكَةِ فَتَدْعُو بِالْمَاءِ فَتَصُبُّهُ فِي جَيْبِهَا وَتَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ وَقَالَ إِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام، فاطمہ، حضرت اسماء ؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس جب کوئی بخار والی عورت لائی جاتی تو وہ پانی منگوا کر اس کے گریبان میں ڈالتیں اور کہتیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرو اور فرمایا یہ جہنم کی بھاپ سے ہے۔
Top