صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6644
حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ قَالُوا فَالشَّدِيدُ أَيُّمَ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي يَمْلِکُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ
غصہ کے وقت اپنے آپ پر قابو پانے کی فضلیت اور اس بات کے بیان میں کہ کس چیز سے غصہ جاتا رہتا ہے۔
حاجب بن ولید محمد بن حرب زبیدی زہری حمید بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ طاقتور آدمی پہلوان نہیں ہوتا صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول پھر طاقتور کون آدمی ہے آپ ﷺ نے فرمایا جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھ سکے۔
Top