چہرے پر مارنے کی ممانعت کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری شعبہ، قتادہ، ابوایوب، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اور ابن حاتم کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے لڑے تو اسے چاہے کہ وہ چہرے پر ہرگز تھپڑ نہ مارے