صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6674
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ عَنْ أَبِي الْوَازِعِ الرَّاسِبِيِّ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ أَبَا بَرْزَةَ قَالَ قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَدْرِي لَعَسَی أَنْ تَمْضِيَ وَأَبْقَی بَعْدَکَ فَزَوِّدْنِي شَيْئًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْعَلْ کَذَا افْعَلْ کَذَا أَبُو بَکْرٍ نَسِيَهُ وَأَمِرَّ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ
راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینے کی فضلیت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن شعیب بن ححاب ابی وازع راسبی ابی برزہ اسلمہ حضرت ابوبرزہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کی خدمت میں عرض کیا اے اللہ کے رسول میں نہیں جانتا شاید کہ آپ ﷺ اس دنیائے فانی سے چلے جائیں اور میں آپ ﷺ کے بعد زندہ رہوں تو آپ ﷺ مجھے (آخرت کے لئے) کوئی ایسا توشہ عطا فرما دیں جس کے ذریعہ مجھے نفع حاصل ہو آپ ﷺ نے فرمایا ایسے کرو ایسے کرو ابوبکر ؓ نے اس کا نسب بھی بیان کیا (اور فرمایا) کہ راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کرو۔
Top