صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6710
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَی السَّاعَةُ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَعْدَدْتَ لَهَا قَالَ حُبَّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ قَالَ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ
آدمی کا اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھے گا کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب مالک اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا قیامت کب ہوگی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تو نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے اس نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول کی محبت آپ ﷺ نے فرمایا تو انہیں کے ساتھ ہوگا جن سے محبت رکھتا ہے۔
Top