صحیح مسلم - صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 6711
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَی السَّاعَةُ قَالَ وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا فَلَمْ يَذْکُرْ کَبِيرًا قَالَ وَلَکِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ
آدمی کا اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھے گا کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد زہیر بن حرب، محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابن ابی عمرو زہیر سفیان بن زہیر حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول قیامت کب ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا تو نے اس کے لئے کیا تیاری کر رکھی ہے اس نے کسی بڑے عمل کا ذکر نہ کیا اور عرض کیا بلکہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا پھر تو انہیں کے ساتھ ہوگا جن سے محبت کرتا ہے۔
Top