صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6065
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعْرُهُ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ قَالَ أَبُو کُرَيْبٍ لَهُ شَعَرٌ
نبی ﷺ کی صفات اور اس بات کے بیان میں کہ آپ ﷺ لوگوں میں سے سب سے زیادہ حسین تھے۔
عمرو ناقد ابوکریب وکیع، سفیان ابواسحاق حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ میں نے کسی پٹے والے کو سرخ جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا آپ کے بال مبارک آپ کے کندھوں تک آرہے تھے آپ کے دونوں کندھوں کا درمیانی حصہ وسیع تھا اور نہ آپ ﷺ زیادہ لمبے قد کے تھے اور نہ ہی چھوٹے قد کے۔
Top