صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6076
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ کُنَّ فِي رَأْسِهِ فَعَلْتُ وَقَالَ لَمْ يَخْتَضِبْ وَقَدْ اخْتَضَبَ أَبُو بَکْرٍ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّائِ بَحْتًا
رسول اللہ کے بڑھاپے کے بیان میں
ابوربیع عتکی حماد ثابت انس بن مالک حضرت ثابت ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک ؓ سے نبی ﷺ کے خضاب لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو حضرت انس ؓ نے فرمایا اگر میں چاہتا تو میں آپ کے سر مبارک میں سفید بال گن سکتا تھا آپ نے خضاب نہیں لگایا البتہ حضرت ابوبکر ؓ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب لگایا ہے اور حضرت عمر ؓ نے صرف مہندی سے خضاب لگایا ہے۔
Top