صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6088
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ کِلَاهُمَا عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ح و حَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَکْرَاوِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَکَلْتُ مَعَهُ خُبْزًا وَلَحْمًا أَوْ قَالَ ثَرِيدًا قَالَ فَقُلْتُ لَهُ أَسْتَغْفَرَ لَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ وَلَکَ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ قَالَ ثُمَّ دُرْتُ خَلْفَهُ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتَمِ النُّبُوَّةِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ عِنْدَ نَاغِضِ کَتِفِهِ الْيُسْرَی جُمْعًا عَلَيْهِ خِيلَانٌ کَأَمْثَالِ الثَّآلِيلِ
نبی کریم ﷺ کے مہر نبوت کے ثبوت کے بیان میں
ابوکامل حامد ابن زید سوید ابن سعید علی بن مسہر، عاصم، احول حامد بن عمر بکراوی عبدالوحد ابن زیادعاصم، حضرت عبداللہ بن سرجس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا اور میں نے آپ کے ساتھ روٹی اور گوشت یا ثرید کھایا حضرت عاصم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ سے کہا کہ کیا نبی ﷺ نے تیرے لئے دعائے مغفرت بھی کی ہے انہوں نے کہا جی ہاں اور تیرے لئے بھی دعائے مغفرت کی ہے پھر یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی (وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْ بِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ) 47۔ محمد: 19) حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ پھر میں آپ ﷺ کے پیچھے کی طرف ہوا تو میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان چینی کی ہڈی کے پاس بائیں کندھے کے قریب مٹھی کی طرح مہر نبوت دیکھی اس پر مسوں کی طرح کے تل تھے۔
Top