صحيح البخاری - - حدیث نمبر 6089
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ وَلَيْسَ بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَا بِالْآدَمِ وَلَا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبِطِ بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَائَ
نبی ﷺ کی عمر مبارک کے بیان میں اور اقامت مکہ و مدینہ کے بارے میں۔
یحییٰ بن یحیی، مالک ربیعہ بن ابوعبدالرحمن، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نہ تو بہت طویل القامت تھے اور نہ ہی پست قد اور نہ ہی آپ ﷺ بالکل سفید تھے اور نہ ہی گندمی رنگ اور آپ کے بال مبارک نہ تو بالکل گھنگریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے اللہ تعالیٰ نے آپ کے سر مبارک پر چالیس سال کی عمر میں نبوت کا تاج رکھا پھر آپ ﷺ نے مکہ مکرمہ میں دس سال قیام فرمایا اور دس سال مدینہ منورہ میں رہے اور ساٹھ سے کچھ اوپر تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو وفات دے دی اور آپ ﷺ کے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔
Anas bin Malik (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ was neither very conspicuously tall nor short-statured, and his color was neither glaringly white nor brown; his hair was neither very curly nor very straight; Allah commissioned him (as a Prophet) when he had reached the age of forty years, and he stayed in Makkah for ten years and for ten years in Madinah; Allah took him away when he had just reached the age of sixty, and there had not been twenty white hair in his head and beard.
Top