نبی ﷺ کی وفات کے دن عمر مبارک کے بیان میں
عبدالملک بن شعیب بن لیث، ابی جدی عقیل بن خالد ابن شہاب عروہ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تریسٹھ سال کی عمر مبارک میں وفات پائی ابن شہاب ؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت سعید بن مسیب ؓ نے بھی اسی طرح خبر دی ہے۔