صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6178
و حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ مَنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَخْلِفًا لَوْ اسْتَخْلَفَهُ قَالَتْ أَبُو بَکْرٍ فَقِيلَ لَهَا ثُمَّ مَنْ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ قَالَتْ عُمَرُ ثُمَّ قِيلَ لَهَا مَنْ بَعْدَ عُمَرَ قَالَتْ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ثُمَّ انْتَهَتْ إِلَی هَذَا
خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل کے بیان میں
حسن بن علی حلوانی جعفر بن عون حضرت ابن ابی ملیکہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے سنا اور ان سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ ﷺ (اگر اپنی حیات طیبہ) میں کسی کو خلیفہ بناتے تو کس کو بناتے؟ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا حضرت ابوبکر ؓ کو پھر حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد کس کو؟ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا حضرت عمر ؓ کو، پھر حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا گیا کہ حضرت عمر ؓ کے بعد کس کو بناتے؟ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ کو، پھر اس کے بعد حضرت عائشہ ؓ خاموش ہوگئیں۔
Top