صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6206
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ أَخْبَرَنَا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ وَفِي الْحِجَابِ وَفِي أُسَارَی بَدْرٍ
حضرت عمر ؓ کے فضائل کے بیان میں
عقبہ بن مکرم، سعید بن عامر، جویریہ ابن اسماء، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی (1) مقام ابرہیم میں نماز پڑھنے کی (2) عورتوں کے پردے میں جانے کی (3) بدر کے قیدیوں کے بارے میں۔
Top