صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 6341
حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ کُلُّهُمْ مِنْ الْأَنْصَارِ أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُکْنَی أَبَا زَيْدٍ
حضرت ابی بن کعب ؓ اور انصار ؓ سے ایک جماعت کے فضائل کے بیان میں
ابوداؤد سلیمان بن معبد عمرو بن عاصم، ہمام قتادہ، انس بن مالک، ہمام، حضرت قتادہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے کہا رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں قرآن مجید کس نے جمع کیا انہوں نے کہا چار نے اور وہ سارے انصار میں سے تھے ابی بن کعب معاذ بن جبل اور زید بن ثابت ؓ اور انصار میں سے ایک آدمی نے جن کی کنیت ابوزید تھی۔
Top