حضرت جریر بن عبداللہ ؓ کے فضائل کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، خالد بن عبداللہ، قیس بن ابی حازم، جریر بن عبداللہ، عبدالحمید بن بیان، خالد، بیان، قیس بن ابی حازم، حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے رسول اللہ ﷺ نے کبھی بھی مجھے اندر آنے سے نہیں روکا ہے اور جب بھی (آپ ﷺ مجھے دیکھتے تو مسکراتے تھے۔