نبی ﷺ کا اپنے صحابہ کرام ؓ کے درمیان بھائی چارہ قائم کرانے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبدہ بن سلیمان عاصم، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں جو کہ مدینہ منورہ میں تھا قریش اور انصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کرایا تھا۔