قربانی کے جانوروں کی عمروں کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، بعجہ جہنی، حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم میں قربانی کی بکریاں تقسیم فرمائیں میرے حصہ میں ایک سال سے کم عمر کا ایک بکری کا بچہ آیا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میرے حصہ میں یہ ایک جذعہ یعنی ایک سال سے کم عمر کی بکری کا ایک بچہ آیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اس کی قربانی کرلو۔