ثبوت قتل کے لئے قسمیں اٹھا نے کے بیان میں۔
ابوطاہر، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور زوجہ نبی ﷺ میمونہ ؓ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار ؓ سے روایت ہے کہ انصار اصحاب رسول اللہ ﷺ میں سے ایک آدمی نے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے قسامت کو اسی طرح باقی رکھا جس طرح جاہلیت میں تھی۔