صحیح مسلم - قسموں کا بیان - حدیث نمبر 4291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَأَنْ يَلَجَّ أَحَدُکُمْ بِيَمِينِهِ فِي أَهْلِهِ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ أَنْ يُعْطِيَ کَفَّارَتَهُ الَّتِي فَرَضَ اللَّهُ
جس قسم سے قسم اٹھا نے والے کے اہل کا نقصان ہو اسے قسم اٹھا نے پر اصرار کرنے سے ممانعت کے بیان میں اس شرط پر کہ عمل حرام نہ ہو۔
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت کردہ احادیث میں سے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم! تم میں سے کسی کا اپنے گھر والوں کے بارے میں کسی قسم پر اصرار کرنا اس کے لئے زیادہ گناہ کی بات ہے کہ اللہ کے ہاں اس قسم کا کفارہ کرنے سے جو اللہ نے مقرر کیا ہے۔
Top